مداح سے زیادتی، 3 خواتین سے جنسی ہراسانی، برطانوی کامیڈین رسل برانڈ کو ساڑھے 10 سال قید

رسل برانڈ شہرت حاصل کرنے کے دوران جنسی درندہ بن چکے تھے ,جج جوئل بینتھم کے ریمارکس

November 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ کو مداح سے زیادتی اور شوبز کیریئر کے دوران 3 خواتین کو ہراساں کرنے کے جرم میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ کے جج جوئل بینتھم نے پیر کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ رسل برانڈ شہرت حاصل کرنے کے دوران جنسی درندہ بن چکے تھے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ رسل برانڈ ذہین، خوش گفتار اور بہت سے لوگوں کی نظر میں مزاحیہ شخصیت تھے، لیکن اس کے ساتھ وہ جنسی درندہ بھی بن گئے تھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ خواتین جو بھی لباس پہنیں، جہاں بھی جائیں یا کچھ بھی پیئیں، انہیں انکار کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور ان کی رضامندی کے بغیر جنسی عمل کرنے والوں کے خلاف انصاف طلب کرسکتی ہیں۔

51سالہ رسل برانڈ نے سزا سنائے جانے کے وقت کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے پریس ایسوسی ایشن کے مطابق عدالت سے لے جائے جانے سے قبل انہوں نے اپنی اہلیہ لورا گالاچر سے مختصر گفتگو کی اور کہا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جیوری نے رسل برانڈ کو 2009 میں 21 سالہ خاتون سے زیادتی اور 2000 کی دہائی میں مزید 3 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں مجرم قرار دیا تھا۔