پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف مقام تبدیل کیا گیا ہے۔ 

November 11, 2026 · اسپورٹس
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

لاہور: لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے دوسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ اسموگ اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف مقام تبدیل کیا گیا ہے۔