ایرانی سازش کے الزام میں امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم
نامزد ملزمان میں ایرانی اور عراقی شہریت رکھنے والا محمد باقر، ایرانی شہری محسن مہاجری اور عراقی شہری محمد علی الحسنی شامل ہیں۔
ایرانی سازش کے الزام میں امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم
امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں برطانیہ کے فوجی اڈے آر اے ایف فیئرفورڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس معاملے میں نامزد ملزمان میں ایرانی اور عراقی شہریت رکھنے والا محمد باقر، ایرانی شہری محسن مہاجری اور عراقی شہری محمد علی الحسنی شامل ہیں۔
امریکی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تینوں افراد ایران سے منسلک ایک نیٹ ورک کے لیے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ فردِ جرم میں امریکا اور یورپ میں یہودی اداروں کو نشانہ بنانے سمیت 20 حملوں اور ناکام کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مرکزی ملزم نے حراست میں رہتے ہوئے بھی اپنے ساتھیوں کو خفیہ پیغامات بھیجے۔ فوجی اڈے پر حملے کے لیے گاڑیوں اور ایندھن کا انتظام کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی تھیں۔
دوسری جانب برطانوی پولیس نے ستمبر میں مذکورہ فوجی اڈے کے قریب پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ایران اس مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔