راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان کی سری لنکا پر 92 رنز کی برتری،3 وکٹیں گر گئیں

 پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

November 13, 2026 · اسپورٹس
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا پر 92 رنز کی برتری، 3 وکٹیں گر گئیں

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا پر 92 رنز کی برتری، 3 وکٹیں گر گئیں

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کھیل جاری ہے، جہاں قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے خلاف 92 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں بابر اعظم 33 اور سعود شکیل 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان 47 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ محمد طٰہٰ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ میں ڈی آر ایس کے حوالے سے پاکستان کے پاس 2 جبکہ سری لنکا کے پاس 3 ریویوز باقی ہیں۔ کھیل کے دوران کم از کم 76 اوورز باقی ہیں۔