بھارت کی ریاست آسام میں ٹرک اور منی بس کا خوفناک تصادم، 26 طلبہ سمیت افراد ہلاک
دلخراش ٹریفک حادثہ، 20 افراد شدید زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
بھارت کی ریاست آسام میں ٹرک اور منی بس کا خوفناک تصادم، 26 طلبہ سمیت افراد ہلاک
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک دلخراش ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ حادثہ قازیگار کے قریب ایک تیز رفتار منی بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو اپنی تعلیمی کلاسز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کی جانب واپس جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی طرف جا رہی تھی، جبکہ مخالف سمت سے آنے والا ٹرک آسام کی سمت رواں دواں تھا۔
پولیس اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے حادثے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ یہ خوفناک تصادم کن وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔