اینوڈیا اسکینڈل،سکیورٹی خدشات پر اے آئی کمپنیاں سابق جاسوس بھرتی کرنے لگیں
کمپنی کے رازوں پر سمجھوتے کا شبہ ہے۔ اینو یا کمپنیوں میں کاؤنٹر ماہرین رکھنے کا رجحان این ویڈ یا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی
اینوڈیا اسکینڈل،سکیورٹی خدشات پر اے آئی کمپنیاں سابق جاسوس بھرتی کرنے لگیں
واشنگٹن (امت نیوز ) این ودیا اسکینڈل کے بعد اے آئی کمپنیوں میں سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ۔ مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں خود کو جاسوسی سے بچانے کے لیے سابق انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملازمت پر رکھ رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کے ساتھ تعلقات کے اسکینڈل کے بعد اینوڈ یا کا کہنا ہے کہ اسے نہیں لگتا کہ قومی سلامتی یا کمپنی کے رازوں پر کوئی سمجھو تہ ہوا ہے۔ دوسری جانب چین نے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
سابق انٹیلی جنس افسران، بھرتی کنندگان اور کمپنیوں کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کی زبر دست مانگ کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے ترقی کرنے والی چپ ساز کمپنیاں، اے آئی کمپنیاں اور ٹیک کمپنیاں اپنے سکیورٹی نظام کو مستحکم بنا رہی ہیں۔ ملازمت اور بھرتیوں کے رجحانات پر نظر رکھنے والے ادارے ‘ ریو یلیو لیبز نے کہا کہ صف اول کی اے آئی کمپنیوں میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کے ماہرین کی بھرتی ایک نیار جحان ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں اوپن اے آئی، اینتھروپک اور اینوڈیا جیسی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے زیادہ واضح اسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔
ان میں زیادہ تر کی تنخواہیں 2 لاکھ ڈالر سے لے کر تقریباً 5 لاکھ ڈالر تک ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹریٹجک رسک اور سکیورٹی فرم کنٹرول رسکس، کے لیے کام کرنے والی سی آئی اے کی سابق افسر کیتھرین مارینیں یعقوب نے کہا کہ کمپنیاں کاؤنٹر انٹیلی جنس ماہرین کو ان کی اس صلاحیت کی وجہ سے اہمیت دیتی ہیں کہ وہ ملازمین کی جانب سے تجارتی راز چرانے اور ایگزیکٹوز کے ذریعے بلیک میلنگ یا دباؤ ڈال کر کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں جیسے خطرات کو بھانپ لیتے ہیں۔
اوپن اے آئی نے جون 2024 میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق ڈائر یکٹر پال ناکاسون کو اپنے بورڈ اور سیفٹی اینڈ سکیورٹی کمیٹی میں شامل کیا تھا۔ اب یہ کمپنی ایک سینئر گلوبل سکیورٹی انویسٹی گیٹر کی بھرتی کر رہی ہے جس کے اشتہار میں کاؤنٹر اینٹیلی جنس کو ایک کلیدی مہارت قرار دیا گیا ہے۔
اوپن اے آئی کی حریف کمپنی اینتھروپک نے اگست 2025 میں قائم کی گئی اپنی قومی سلامتی مشاورتی کونسل میں سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کو ہن اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق سائبر سکیورٹی ڈائریکٹر ڈیولو بر کو شامل کیا ہے۔ دریں اثنا این ویڈ یا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہورڈ لوٹنیک پر چپ کی برآمدات پر کنٹرول میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اراکین کا نگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر مبینہ چینی جاسوسی سے جڑی کمپنی کو این ویڈیا نے چپ کی فروخت کیوں کی تھی؟ امریکی میڈیا نے جینسن ہوانگ کے معاملے کو وائٹ ہاؤس اسکینڈل قرار دیا۔