صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی رہائش گاہ پہنچ گئے
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز بھی ملاقات میں شریک
صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی رہائش گاہ پہنچ گئے
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (کاپ) میں شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون، مسلسل مشاورت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام یقینی بنانے اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے