عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
November 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، جس کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔