الزام لگانے والوں نے الٹا ہمیں نوٹس بھیج دیا ، یہ مزاحیہ معاملہ ہے ، عظمیٰ بخاری
چوہدری سالک حسین نے معاملہ شروع کیا تھا، انہیں تو جواب دینا تھا، پروگرام میں گفتگو
فائل فوٹو
لاہور: وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الزام لگانے والوں نے جواب دینے کے بجائے نوٹس بھیج دیا، یہ دنیا کا انوکھا اور مزاحیہ معاملہ ہے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین نے معاملہ شروع کیا تھا، انہیں تو الماریاں کھولنی تھیں، لیکن الزام لگانے والوں نے جواب دینے کے بجائے نوٹس بھیج دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا معاملہ ہے، الزام لگانے والوں کو اپنے مؤقف کا جواب دینا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے جواب دینے کے بجائے نوٹس بھیج دیا، جو ایک بڑی مزاحیہ بات ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جو جواب دیا گیا ہے، اس کی بنیاد پر بھی مزید چار نوٹس بھیجے جا سکتے ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر بات کی جا رہی ہے، حالانکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پبلک ہوتی ہے اور آڈٹ پیراز سیٹل ہو جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین نے یہ معاملہ شروع کیا تھا اور انہیں تو الماریاں کھولنی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب اتنے ترقیاتی کام کر رہی ہیں کہ ان کے پاس ان معاملات کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔