بی بی سی اردو کی صحافتی بددیانتی،حقائق کو مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کی روش پر قائم

نفٹاک کے ماڈل کو تمام صوبوں تک وسعت دی جا چکی ہے اور یہ ملک بھر میں فعال ہے۔طلال چودھری

November 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
بی بی سی اردو کی صحافتی بددیانتی،حقائق کو مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کی روش پر قائم

بی بی سی اردو کی صحافتی بددیانتی،حقائق کو مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کی روش پر قائم

بی بی سی اردو نے نفٹاک اور نیکٹا میں خالصتاً انتظامی اور تکنیکی تنظیمِ نو کو حسبِ روایت حقائق مسخ کرنے اور بے بنیاد قیاس آرائیوں کیلئے استعمال کیا
بی بی سی اردو کی رپورٹ میں دانستہ طور پر اس بنیادی حقیقت کو پسِ پشت ڈالا گیا کہ نیکٹا اور نفٹاک دونوں ہی وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ادارے ہیں
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ وزارتِ داخلہ کے اندر تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔
ان کے مطابق نفٹاک کے ماڈل کو تمام صوبوں تک وسعت دی جا چکی ہے اور یہ ملک بھر میں فعال ہے۔ تنظیمِ نو کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان انٹیلیجنس رابطہ کاری، معلومات کے تبادلے اور فوری ردِعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

بیان میں بی بی سی اردو کی سابقہ رپورٹنگ پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو پاک افغان سرحد پر طالبان کی کارروائی کے جواب میں پاک فوج کے ردِعمل اور 7 نومبر کو اوتھل بینک ڈکیتی کیس سے متعلق رپورٹس میں واقعات کے بعض پہلوؤں کو نظرانداز کرکے منفی انداز اپنایا گیا۔
اوتھل بینک ڈکیتی کیس کے حوالے سے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ بی بی سی اردو نے پولیس کی تکنیکی اور عملی کامیابیوں کو مناسب اہمیت نہیں دی اور ضمنی پہلوؤں کو نمایاں کیا۔
بیان میں نفٹاک کو نیکٹا سے الگ کرنے سے متعلق بی بی سی اردو کی رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامی فیصلوں کو قیاس آرائیوں کے بجائے حقائق کی بنیاد پر پیش کیا جانا چاہیے۔