ڈیٹنگ ایپس پر جعلی خواتین بن کر فراڈ کرنے والا کال سینٹر سیل

خواتین کے نام سے پروفائلز بناتے، صارفین سے دوستی اور رابطہ قائم کرتے اور پھر مختلف طریقوں سے انہیں مالی دھوکا دہی کا نشانہ بناتے تھے۔

November 17, 2026 · قومی
ڈیٹنگ ایپس پر جعلی خواتین بن کر فراڈ کرنے والا کال سینٹر سیل

ڈیٹنگ ایپس پر جعلی خواتین بن کر فراڈ کرنے والا کال سینٹر سیل

قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں قائم ایک کال سینٹر سیل کر دیا، جہاں مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جاتی تھی

رپورٹ کے مطابق کال سینٹر میں کام کرنے والے افراد جعلی خواتین کے نام سے پروفائلز بناتے، صارفین سے دوستی اور رابطہ قائم کرتے اور پھر مختلف طریقوں سے انہیں مالی دھوکا دہی کا نشانہ بناتے تھے۔

کارروائی کی ویڈیو میں این سی سی آئی اے کے اہلکاروں کو کال سینٹر میں موجود دیکھا جا سکتا ہے، جہاں متعدد ملازمین کمپیوٹرز اور کئی اسکرینوں کے سامنے کام کر رہے تھے۔ بعض اسکرینوں پر ڈیٹنگ ایپس اور ویڈیو کالز کے مناظر بھی دکھائی دیے۔

یہ کارروائی ملک کے مختلف شہروں میں سائبر فراڈ، آن لائن ہراسانی اور ہنی ٹریپنگ میں ملوث مبینہ کال سینٹرز کے خلاف این سی سی آئی اے کی حالیہ کارروائیوں کا حصہ ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بھی ایسے مراکز کے خلاف چھاپے مارے جا چکے ہیں۔