کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نجی فیکٹری میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ

ریسکیو ٹیمیں روانہ، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

November 17, 2026 · قومی
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نجی فیکٹری میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نجی فیکٹری میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رشید آباد میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں فائر بریگیڈ کے ٹرکوں اور ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اور فیکٹری کے اندر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابھی تک آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم فیکٹری کے اندر موجود سامان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہی آتشزدگی کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔