سفارتی آداب سے ناواقفیت،نریندر مودی کی عالمی سطح پر ایک بار پھر جگ ہنسائی
فلپائن میں کواڈ اجلاس کے دوران غیر ضروری عجلت، ٹرمپ کے سامنے بھارتی وزیراعظم کو انتظار کرنا پڑ گیا
سفارتی آداب سے ناواقفیت،نریندر مودی کی عالمی سطح پر ایک بار پھر جگ ہنسائی
فلپائن میں کواڈ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب سے ناواقف دکھائی دیے، جس کے باعث انہیں عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا سے گفتگو کے اختتام کا انتظار کیے بغیر فوٹو سیشن کے دوران مودی کی غیر ضروری عجلت نے انہیں شرمندگی سے دوچار کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے، جبکہ بھارتی وزیراعظم جلدی میں دکھائی دیے۔ مودی نے ٹرمپ کو چلنے کا اشارہ کیا، تاہم امریکی صدر نے گفتگو جاری رکھی اور مودی کو انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں مودی کی اس غیر ضروری جلدبازی نے بھارتی وزیراعظم کے سفارتی آداب اور رویے پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے۔