نواز شریف ، مریم نواز کی وفاقی وزرا کے ہمراہ راجہ بابر علی ذولقرنین سے ملاقات
سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا
November 18, 2026 · قومی
نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر راجہ ذوالقرنین خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
مظفر آباد : وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفاقی وزرا کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ بابر علی ذولقرنین سے ملاقات کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف،صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پورے وفد کا راجہ بابر علی ذوالقرنین سے انکے والد سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ملاقات میں مرحوم راجہ ذوالقرنین خان کی آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی، جمہوری اور عوامی ترقی کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف،صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پورے وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری، عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا، سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر و دیگر موجود تھے۔