اسلام آباد میں کم سن ملازمہ کے قتل کی ہولناک تفصیلات سامنے آ گئیں

10 سالہ فاطمہ سینئر پولیس افسر کے گھر پر اہلیہ اور سرکاری اہلکار کے تشدد کا نشانہ بنی۔ ایف آئی آر میں نامعلوم افراد نامزد

November 19, 2026 · جرم وسزا
اسلام آباد میں کم سن ملازمہ کے قتل کی ہولناک تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد میں کم سن ملازمہ کے قتل کی ہولناک تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کے مبینہ قتل کی ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔۔
سینیئر صحافی آصف بشیر چوہدری کے مطابق دس سالہ فاطمہ اصغر ایف آئی اے میں تعینات سینئر پولیس افسر محمد بن اشرف کے گھر پر کام کرتی تھی، جہاں ان ک کینیڈین نیشنل دوسری اہلیہ رہائش پذیر ہیں۔۔محمد بن اشرف کا تعلق رحیم یار خان کے متمول گھرانے سے بتایا جاتا ہے اور کمسن ملازمہ ان کے ایک مزارعے علی اصغر کی بیٹی ہے۔
بچی پر تشدد میں پنجاب پٹرولنگ فورس کا کانسٹیبل علی رضا بھی ملوث ہے، جو سرکاری ڈیوٹی کے بجائے مذکورہ افسر کے گھر پر ڈیوٹی دیتا ہے۔سینیئر صحافی کے مطابق پولیس کے پاس فوٹیج کی صورت میں ایسے شواہد موجود ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ اہلکار اور گھر کی مالکن کم سن ملازمہ کو ڈنڈوں سے مار رہی ہیں۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی، بچی کو قائد اعظم ہسپتال لے جایا گیا جہاں انتظامیہ نے پولیس کیس قرار دے کر پوسٹ مارٹم پر اصرار کیاجس کے بعد پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کا کیا گیا۔

آصف بشیر چوہدری کے مطابق اس کے باوجود پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تیار نہیں تھی، واقعے کا ایک اور دردناک پہلو یہ ہے کہ بیرون ملک رخصت سے واپس آنے والے آئی جی اسلام آباد کے حکم پر مقدمہ تودرج ہوا، مگر سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود اس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔
واقعے کا ایک اور المناک پہلو یہ ہے کہ مقتولہ بچی کا والد علی اصغر جو کسی قسم کی پولیس کارروائی کے لیے پہلے ہی تیار نہیں تھا، اس نے مبینہ دباؤ میں آ کر لاش ملنے کے صرف آدھے گھنٹے کے اندر آبائی علاقے لے جانے کی بجائے میت کو اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں دفن کر دیا۔