بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بھی اسکور سیٹل کرنے کا موقع مل گیا
آپ فوج کو بالواسطہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔دسمبر میں ریفرنڈم ہوگا۔پیار محبت سے بات کریں ورنہ چوڑیاں ہم نے بھی نہیں پہن رکھیں۔سابق میئر کراچی وسیم اختر کا اجتماع سے خطاب
بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بھی اسکور سیٹل کرنے کا موقع مل گیا
بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کا موقع مل گیا۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اداروں کو بالواسطہ دھمکیاں دینے کے بجائے پیار محبت سے بات کی جائے، ورنہ مقابلے کے لیے ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔
لیاری میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہادھمکیاں بھی دے رہے ہیں اداروں کو کہ آپ نے یہ کیاپنڈورا باکس کھول دیا صوبوں کا ایک طرف پی ٹی آئی سے لڑنا پڑ رہا ہے ایک طرف مولانا فضل الرحمان سے لڑنا پڑ رہا ہے تو آپ دھمکی دے رہے ہو کہ پیپلز پارٹی سے نہ لڑنا پڑ جائے بھائی یہ ہمارے ملک کی فوج ہے انڈیا کا ستیا ناس کیا ہے
اس نے ابھی چند ماہ گزرے ہیں دہشت گردوں کو مار رہی ہے آج بھی آپ سکون کی نیند اس لیے سوتے ہو کہ وہ بارڈروں پر لڑ رہے ہیں دہشت گردوں سے وہ دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں آپ ان کو انڈیریکٹ لی دھمکا رہے ہویا کہ سندھو دیش والے بھی کھڑے ہو جائیں گے پاکستان ناکھپے والے بھی سامنے آ جائیں گے
یہ تھریٹس دے رہے ہو آپ ان دھمکیوں میں کوئی نہیں آئے گا وہ ملک کے رکھوالے ہیں ہمارے ملک کو انہوں نے سنبھالا ہوا ہے اکانومی سنبھالی ہوئی ہے ڈپلومیٹک ریلیشن شپ سنبھالی ہوئی ہے لا ان آرڈر سنبھالا ہوا ہے آپ ان کو بدنام کر رہے ہو تو انشاءاللہ موقع آنے والا ہے
انشاءاللہ دسمبر میں آئے گا ریفرینڈم ہوگا ہم سب اس ریفرینڈم میں ہاتھ کھڑا کریں گے کیسے کھڑا کریں گے پتا چلے دیکھ لیں یہ لیاری ہے یہ ہے لیاری ہے تو دھمکانا چھوڑیں پیار محبت سے کام نکالیں ہم پیار سے بات بان لیں گے دھمکیوں سے نہیں دھمکیوں سے تو پھر ڈٹ فور ٹیک ہوگا چوریاں ہم نے بھی نہیں پہنی ہوئی