پولیس ٹیم پر اشتہاری خاتون کا اینٹوں سے حملہ،سب انسپکٹر طارق زخمی

واقعے کے بعد ویمن پولیس ریس کورس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا، جبکہ زخمی سب انسپکٹر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

November 19, 2026 · قومی
پولیس ٹیم پر اشتہاری خاتون کا اینٹوں سے حملہ،سب انسپکٹر طارق زخمی

پولیس ٹیم پر اشتہاری خاتون کا اینٹوں سے حملہ،سب انسپکٹر طارق زخمی

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں گرفتاری کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم پر اشتہاری خاتون نے اینٹوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر طارق زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے خلاف وکلا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔ پولیس کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھی، جس پر اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔

پولیس ٹیم جب خاتون کی گرفتاری کے لیے اسلام پورہ پہنچی تو اس نے اہلکاروں پر اینٹیں برسانا شروع کر دیں۔ حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر طارق کے سر پر چوٹ آئی اور وہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ویمن پولیس ریس کورس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا، جبکہ زخمی سب انسپکٹر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔