بھنبھور میں آثار قدیمہ کی کھدائی کاکام ایک بار پھر شروع

بھنبھور کی کھدائی کاکام 15دسمبر تک جاری رہے گا، زشتہ سال کھدائی کے دوران ماہرین کو مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے، سکے، پتھر و دیگر نوادرات ملے تھے

November 22, 2026 · قومی
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

دھابیجی : محکمہ آرکیالوجسٹ ڈپارٹمنٹ اور اٹلی سے آنے والے ماہرین کی نگرانی میں بھنبھور آثار قدیمہ کی کھدائی کاکام ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔اٹلی سے آنے والے آرکیالوجسٹ اگنیس فوسارو،الیسانڈ روٹیلیا،ڈینئیل ریڈمانٹے،لوکا فرنو پر مشتمل ٹیم نے محکمہ آرکیالوجسٹ ڈپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ مقامی مزدوروں کی مدد سے چھوٹے اوزاروں سے بھنبھور کے تاریخی مٹی کے ٹیلوں کی کھدائی کا عمل شروع کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بھنبھور کی کھدائی کاکام 15دسمبر تک جاری رہے گا۔ یادرہے کہ اٹلی کے ماہرین اور محکمہ آرکیالوجسٹ کی زیرنگرانی بھنبھور کے قدیمی ٹیلوں کی کھدائی کا عمل گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جو ہر سال نومبر کے آخر میں شروع کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال کھدائی کے دوران ماہرین کو مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے، سکے، پتھر و دیگر نوادرات ملے تھے جنہیں محفوظ کرکے آرکیالوجسٹ ڈپارٹمنٹ منتقل کیا گیا تھا۔