نوشہرہ: شادی تقریب میں فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل
2 راہگیر زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
November 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو
نو شہرہ: شاہ کوٹ چراٹ میں شادی کی تقریب میں مبینہ تلخ کلامی پر فائرنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد قتل جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شادی تقریب کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فائرنگ کر دی گئی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔