بحرین پر ایرانی حملے سے ایک پاکستانی شدید زخمی۔تشویش ناک حالت میں زیر علاج

ہفتے کو نشانہ بنایا گیا تھا، وزارت داخلہ۔ ایک معذور شہری بھی زدمیں آیا

November 23, 2026 · اہم خبریں

 

بحرین میں ایک صنعتی تنصیب پر ایرانی حملے میں ایک معذور شہری اور ایک پاکستانی شدید زخمی ہوگئے۔بحرینی وزارتِ داخلہ کےمطابق دونوں ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ حملہ ہفتے کے روز ہواتھا۔

بحرین ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی فضائی حملوں کو ناکام بنایا ۔حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کے نتیجے میں گرنے والے ملبے (چھرّوں) سے معمولی مادی نقصان ہوا اور دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک معذور شہری ہے اور دوسرا پاکستانی تارک وطن ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

بحرینی وزارتِ خارجہ نے بھی بحرین کی سرزمین پر جاری ایرانی فضائی حملوں کی مذمت کی۔ تازہ ترین حملے میں ایک خالصتاً شہری صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔