سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے
رحوم شہزادہ سعود بن عبدالعزیز کی نمازِ جنازہ منگل کے روز نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی، ایوان شاہی
November 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
ریاض: سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔
سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں شہزادے کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایوانِ شاہی کے اعلامیے کے مطابق مرحوم شہزادہ سعود بن عبدالعزیز کی نمازِ جنازہ منگل کے روز نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
ایوانِ شاہی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔