ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے،عباس عراقچی

ایران کے مختلف صوبے اپنی الگ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور پڑوسی ممالک کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ان کے تاریخی، ثقافتی اور سماجی تعلقات قائم ہیں۔

November 24, 2026 · بام دنیا
ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے،عباس عراقچی

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے،عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے جغرافیائی حجم اور سرحدی علاقوں کے وسیع روابط کے باعث ملک کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق عباس عراقچی نے پیر کے روز وزارت خارجہ کے صوبائی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مختلف صوبے اپنی الگ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور پڑوسی ممالک کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ان کے تاریخی، ثقافتی اور سماجی تعلقات قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں جانب لوگوں کے درمیان آمدورفت اور روابط کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جبکہ ایران کے صوبوں، خصوصاً سرحدی علاقوں میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو دشمن کی جانب سے بند کیے جانے والے راستوں کو دوبارہ کھول سکتی ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ تہران کو اپنی سفارت کاری اس انداز میں آگے بڑھانی چاہیے کہ ملک پر عائد پابندیوں کے اثرات اور اہمیت کو کم سے کم کیا جا سکے۔