لاہور،تیز رفتار گاڑی نے دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک جاں بحق

بے قابو رفتار کار نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے تھے۔پولیس

November 24, 2026 · قومی
لاہور،تیز رفتار گاڑی نے دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک جاں بحق

لاہور،تیز رفتار گاڑی نے دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک جاں بحق

لاہور: کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان تین روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا، جبکہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق بے قابو رفتار کار نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والا 28 سالہ عمر تین روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، جبکہ اس کا دوسرا بھائی تاحال زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کم عمر ڈرائیور چلا رہا تھا۔