مانسہرہ ۔ ضلعی امیر جے یو آئی مولانا ناصر محمود اور ملک نوید گرفتار

مولانا ناصر محمود اور ملک نوید کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

November 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مانسہرہ : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا ناصر محمود اور ضلعی رہنما ملک نوید کو پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گرفتاریاں قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کی کال کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

پولیس نے مولانا ناصر محمود اور ملک نوید کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتاریوں کے بعد ضلع بھر میں جے یو آئی کے کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ جماعت کی جانب سے گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ اس وقت ریاست کے حصار میں ہیں۔ ان کے گھر پر نظر بندی کے بعد وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ان کی بازیابی کے لیے درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے۔