الآصف اسکوائرپرجے یو آئی کا دھرنا، بدترین ٹریفک جام ، گاڑیوں کی طویل قطاریں
حیدرآباد سے کراچی آنے والے مسافروں کو متبادل راستے کے طور پر پنجاب اڈا، ٹوٹل پمپ اور فاریہ چوک استعمال کرنے کی ہدایت
ٹریفک جام کا منظر
کراچی: سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر (سہراب گوٹھ) جے یو آئی کے دھرنے کے باعث اور احتجاج کے باعث سڑک دونوں اطراف سے بند ہے،الآصف اسکوائر ،ابولاصفہانی روڈ، شاہراہ پاکستان، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہے ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافر اور شہری پرشانی میں مبتلا ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر (سہراب گوٹھ) کے قریب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے احتجاج اور دھرنے کے باعث سڑک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس حکام نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے مسافروں کو متبادل راستے کے طور پر پنجاب اڈا، ٹوٹل پمپ اور فاریہ چوک استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
**ٹریفک ایڈوائزری**
**بمقام:** مین سپر ہائی وے، الاصف اسکوائر کے قریب آنے اور جانے والے دونوں اطراف کی سڑکیں احتجاج کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
**بوجہ:** احتجاج
**متبادل راستے:**
حیدرآباد سے کراچی آنے والی ٹریفک کو پنجاب اڈا، ٹوٹل پمپ اور فاریہ چوک https://t.co/61wfUTQWi0 pic.twitter.com/hQ5UsqXPxZ
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) November 26, 2026
دوسری جانب حب ریور روڈ پر لکی پہاڑی کے مقام پر بھی احتجاج کے باعث آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند رہے، جس سے ہیوی ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کا رش لگ گیا، تاہم چھوٹی گاڑیوں کو اندرونی علاقوں سے متبادل راستوں پر موڑا گیا۔
**ٹریفک ایڈوائزری**
**بمقام:** لکی پہاڑی، حب ریور روڈ پر آنے اور جانے والے دونوں اطراف کی سڑکیں احتجاج کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
**بوجہ:** احتجاج
**متبادل راستے:**
دونوں اطراف ہیوی ٹریفک کو لائن اپ کیا گیا ہے، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو اندرونِ علاقہ
https://t.co/hY5wgvzXpw pic.twitter.com/7ApEDUvH5y
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) November 26, 2026
علاوہ ازیں شام 5 بجے کے قریب شارع فیصل پر بلوچ پل کے نزدیک بھی احتجاج کے باعث ٹریفک معطل رہی، جسے بعد ازاں مظاہرین کے منتشر ہونے پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
ناتھا خان برج، ایئرپورٹ کی جانب ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
*آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس* pic.twitter.com/mteFmaeXxr
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) November 26, 2026
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے نتھا خان پل پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی بلاتعطل روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔