پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی

پٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لٹر مقرر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر ہوگئی

November 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 313 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 27 نومبر تک کے لیے ہوگا۔