کراچی عمارت حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی،13 تاحال لاپتہ
آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے اور بھاری مشینری کے بجائے دستی تلاش (مینوئل سرچ) پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہےحکام
کراچی عمارت حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی،13 تاحال لاپتہ
کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جبکہ 14 افراد زخمی اور 13 تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے اور بھاری مشینری کے بجائے دستی تلاش (مینوئل سرچ) پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ بھاری مشینری کے استعمال سے ملبے تلے دبے افراد یا لاشوں کو نقصان پہنچنے اور عمارت کا باقی ماندہ ڈھانچہ گرنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز 600 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی 6 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی تھی۔