لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 330 ریکارڈ
سموگ کا راج برقرار، علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح بلند، درجہ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ
لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کا منظر
لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت بدستور برقرار ہے اور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 330 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 417 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن 392 اے کیو آئی کے ساتھ شہر کا سب سے زیادہ آلودہ علاقہ قرار پایا، جبکہ برکی روڈ میں اے کیو آئی 330، ماڈل ٹاؤن میں 314 اور کینٹ کے علاقے میں 312 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مضر صحت ذرات کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب شہر کا موسم خشک اور سرد ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریড تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔