چکوال کی ترقی کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کروں گی،مریم نواز
کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی بیٹا یا بیٹی صرف وسائل کی کمی کے باعث تعلیم حاصل کرنے کے موقع سے محروم نہ رہے۔
چکوال کی ترقی کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کروں گی،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چکوال کی ترقی کے لیے پہلے سے بھی زیادہ محنت سے کام کریں گی، جبکہ ان کی کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی بچہ وسائل کی کمی کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف چکوال میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ غربت اور وسائل کی کمی نوجوانوں کی تعلیمی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسی لیے حکومت کی کوشش ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے لیے درکار سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں خیبرپختونخوا کے طلبہ کا حصہ بھی رکھا گیا ہے۔ آج خیبرپختونخوا سے بھی ہونہار طلبہ تقریب میں شریک ہوئے ہیں جنہیں اسکالرشپس کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب کا کوئی بیٹا یا بیٹی صرف مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کے موقع سے محروم نہ رہے۔
مریم نواز نے چکوال کے عوام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی اور بہتری کے لیے پہلے سے بڑھ کر محنت کریں گی۔