صوابی میں 6 لاکھ روپے کے تنازع پر 22 سالہ نوجوان قتل
ناڑو بانڈہ مانیری بالا میں فائرنگ کا واقعہ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
صوابی میں 6 لاکھ روپے کے تنازع پر 22 سالہ نوجوان قتل
صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ناڑو بانڈہ مانیری بالا میں 6 لاکھ روپے کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق حسنین سکنہ مانیری بالا نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات وہ اپنے 22 سالہ بھائی سدیس کے ہمراہ راستہ لنڈہ ناڑو مانیری بالا میں موجود تھے، جہاں فرحان، ارسلان اور ریحان کے ساتھ 6 لاکھ روپے کے معاملے پر بات چیت جاری تھی۔
مدعی کے مطابق تینوں بھائیوں نے اپنے اپنے پستول سے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ان کا بھائی سدیس گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ خود معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ایف آئی آر میں قتل کی وجہ چھ لاکھ روپے کا تنازع بیان کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان فرحان، ارسلان اور ریحان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔