اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس، قانون سازی اور سیاسی امور زیرِ بحث آئے
اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمٰن اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے ملاقات میں شرکت کی۔
ملاقات کے دوران پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور ممکنہ قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر چھاپے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کیے گئے سلوک کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست بھی کی۔