ہری پور: چھتری ڈیم میں جدید ریسٹ ایریا تیار، افتتاح یکم دسمبر کو ہوگا

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند نے چھتری ڈیم ہری پور میں نو تعمیر شدہ سیاحتی مقام کا دورہ ، سہولتوں کا معائنہ کیا

November 29, 2026 · قومی
فوٹو امت

فوٹو امت

ہری پور۔۔۔۔۔۔یاورحیات

خیبرپختونخوا میں ایک نئے سیاحتی مقام کا اضافہ ہو گیا، چھتری ڈیم ہری پور میں سیاحوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ریسٹ ایریا تیار، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مشیر سیاحت ڈاکٹر سرفراز علی کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند نے چھتری ڈیم ہری پور میں نو تعمیر شدہ سیاحتی مقام کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

فوٹو امت
فوٹو امت

خیبرپختونخوا میں سیاحتی سہولیات کے فروغ اور نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے سلسلے میں چھتری ڈیم، ہری پور میں سیاحوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ریسٹ ایریا تیار کر لیا گیا ہےاس موقع پر انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے لیے قائم کردہ آرام گاہ، سیر و تفریح کے لیے مختص جگہ، بیٹھنے کے لیے بینچز، نماز کی ادائیگی کے لیے علیحدہ جگہ، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

فوٹو امت
فوٹو امت

چھتری ڈیم میں تیار کیے گئے اس ریسٹ ایریا کا باقاعدہ افتتاح یکم دسمبر کو مشیر سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سرفراز علی کریں گےاس منصوبے کا مقصد چھتری ڈیم آنے والے سیاحوں کو بہتر، آرام دہ اور معیاری سہولیات فراہم کرنا اور علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،خان پورڈیم تربیلاڈیم پہلے سے سیاحتی مقام میں شامل ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح ادھر کا رخ کرتے ہیں جس سے مقامی افرادکو روزگار کےمواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔