بلوچستان: مولانا ہدایت الرحمٰن اور نوابزادہ زرین مگسی نے حلف اٹھالیا
قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی نے دونوں نئے صوبائی وزرا سے حلف لیا ،مولانا ہدایت الرحمٰن کو وزارتِ فشریز کا قلمدان سونپا گیا
فائل فوٹو
گوادر : بلوچستان کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے صوبائی وزرا نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ۔ مولانا ہدایت الرحمٰن کو وزارتِ فشریز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نوابزادہ زرین مگسی نے بھی بطور صوبائی وزیر حلف اٹھایا۔قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی نے دونوں نئے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوامی مسائل کے حل اور ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نئی ذمے داری کا آغاز ہوا ہے ۔