کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ نوازشریف نے ہر ادارے کو روندنے کی ٹھان لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ میں 12 مئی کے شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، 12 مئی ایسا سانحہ تھا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ اگر کسی کو شک ہے تو وہ کراچی کا نیا چہرہ یہاں دیکھے، کراچی اور سندھ پر دو جماعتوں نے کئی دہائیوں سے حکومت کی۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج جلسے میں بلاول بھٹو زرداری انصاف مانگ رہے تھے، بلاول بھٹو، صدر، وزیر اعظم اور حکومت آپ کی تھی،آپ انصاف مانگ رہے ہو۔