کابل:جلال آباد میں سرکاری عمارت پر خودکش حملہ،6افراد ہلاک

کابل : افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں سرکاری عمار ت پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلا ک اور 20زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔