داخلی انتشار کو نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ داخلی انتشار کو نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز احتیاط اور تدبر سے کام لیں اور مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ۔ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھاؤ کے بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے