چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔ نیب۔فائل فوٹو
وزیراعظم صرف مستعفی ہو کر ہی اپنی جان چھڑا سکتے ہیں،چوہدری شجاعت
پیر 14 مئی 2018, 4:01 شام
اہم خبریں, قومی
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پوری جماعت کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے اور اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صرف مستعفی ہو کر ہی اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کے بیان کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا جبکہ اجلاس میں موجود مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم اور وزراءنے بھی فیصلے کی تائید کی ہے۔ وزیراعظم صرف مستعفی ہوکرہی اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔