پاکستان میں ووٹ کو عزت دلاکررہیں گے۔مریم نواز

بونیر :مسلم لیگ ن کا جلسہ ، کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اسٹیج پر سابق وزیراعظم نواز شریف موجود ہیں جو کچھ دیر میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ جلسے سے خطاب کرتےہوئےسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ ووٹ کی پرچی سے وزیراعظم بناتےہو، ایم پی اے بناتے ہو،جب انہیں غدار کہا جاتا ہے کیا وہ آپ کےنمایندے ہوتے ہیں،آپ کےووٹ سےآنیوالےوزیراعظم پرغداری کےفتوےمنظور ہیں، مریم نوازنے کارکنوں کو مخاتب کرتےہوئے کہاکہ کیا آئین اور قانون کی باتیں کرنے والاغدار ہوسکتا ہے؟بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟دنیا کی سپر پاور کے سامنے ڈٹ جانے والا غدار ہوسکتا ہے؟بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کیے،وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے غدار ہوتے ہیں؟آپ نے 3 بار نواز شریف کو وزیراعظم بنایا،صوبوں کو قریب لانے والا غدار ہوسکتا ہے؟یواین میں پاکستان،کشمیر،بلوچستان کامقدمہ پیش کرنیوالاغدارہوسکتاہے؟۔جلسےسے خطاب میں مریم نواز کا مزید کہناتھاکہ اتنا بڑا بونیر نہیں جتنا بڑا نواز شریف کا جلسہ ہورہا ہے،نواز شریف کو نااہل کرکے دیکھ لیا ، نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹا کے دیکھ لیا ، اس کے باوجودنوازشریف اورعوام کارشتہ ہرروزگہرااوربڑھتاجارہاہے،انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور عوام کا رشتہ کم کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔