لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارچ کر دیا احسن اقبال اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھرمنتقل ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں گھر پر بھی آرام کا مشورہ دیاہے۔ احسن اقبال نے ڈسچارج ہونے سے قبل اسپتال کی بالکونی میں آ کر قومی پرچم لہرایا۔ وزیر داخلہ سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دینے کیلئے جوہرٹائون قبرستان گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔