دبئی :سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ ملکی اداروں کوبدنام کرناانتہائی افسوسناک ہے،نوازشریف نےاپنےبیان سےفوج اوراسٹیبلشمنٹ کوذمے دارقراردیا،نوازشریف نےغلط وقت پر بیان دیا، ممبئی حملےمیں پاکستان ملوث نہیں ،نواز شریف غدارہے،اس پرآرٹیکل 6 لگناچاہیے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پرانہیں اعتمادمیں نہیں لیاتھالیکن کارگل پرنواز شریف کو2 بار بریفنگ دی تھی اورنوازشریف نےکہاتھاجنرل صاحب مزاتب آئےگاجب جھنڈاسری نگرپرلگائیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ اس وقت بھارت نے(ن)لیگ کی حکومت پرامریکاکےذریعےدباؤڈلوایااور نوازشریف امریکا گئے اوروہاں سے فوجوں کی واپسی کاآرڈر جاری کیاتھا۔ پرویز مشرف نے کہاکہ کارگل سےفوجوں کاانخلا کرواکرنواز شریف نے غلط قدم اٹھایا۔