پاکستانی نوجوان کو کچلنے والے کرنل جوزف کوامریکا روانہ کردیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے، کرنل جوزف نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف پر پاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے، 1972 کے پاکستانی قانون کے تحت کرنل جوزف کواستثنیٰ ہے۔ سفارتی ذرائع کےمطابق کرنل جوزف سےمتعلق ریکارڈامریکا کے حوالے کر دیا گیا ہےاورامریکاکی جانب سے بھی کرنل جوزف کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے تاہم امریکی حکومت نے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 7 اپریل کو امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پرفیصلہ سنایا تھا، جس کے مطابق ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔ البتہ اب سفارتی ذرایع نے دعوی کیا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کو امریکا کر دیا گیا ہے۔