اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، امریکا نے قراردادوں کے باوجود سفارت خانہ منتقل کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ قرار دادوں کے باوجود سفارت خانے کی منتقلی پر تشویش ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ پہلے ہی اظہار یک جہتی کرچکی ہے، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔