زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی-کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

 

لاہور(امت ویب ڈیسک ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ شاہان کے قریب پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگراشیا بھی برآمد ہوئیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ وہ گوجرانوالہ میں حساس مقامات کو نشانہ بنا نا چاہتا تھا۔پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا ۔