سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپا

وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی

               

 

ملائشین پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپا مارا گیا۔ نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی، اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لئے گئیں۔ پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئی۔ مہاتیر محمد نے اشارہ دیا تھا کہ اگر منی لانڈرنگ الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔