واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بولٹن کی موجودگی میں کہاکہ ہم شمالی کوریا پر لیبیا ماڈل کا اطلاق کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔ اگر آپ جنوبی کوریا کو دیکھیں تو یہ صنعت کے معاملے میں جنوبی کوریائی ماڈل ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنےہی قومی سلامتی کے مشیر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ تجویز جان بولٹن نے دی تھی جس سے شمالی کوریا نے برہم ہو کر اگلے ماہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کی ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔