امریکی وزیر خارجہ کی سبیکا شیخ کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار

 

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی المناک موت پر اہل خانہ اور احباب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سبیکا شیخ جمعے کے روز ٹیکساس میں سانتافی ہائی اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ایک تعزیتی پیغام میں مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سبیکا اور دیگر افراد کی ہلاکت دل دہلانے والا واقعہ تھا، جس کا امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی شدت سے سوگ منایا جائے گا،مائیک پومپیو نے کہا کہ سبیکا محکمہ خارجہ کی سرپرستی والے نوجوانان کے تبادلے اور مطالعے کے پروگرام کے سلسلے میں امریکہ میں تھیں، جس کا مقصد امریکہ اور اپنے آبائی وطن پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد دینا ہے۔