واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مائیک پومپیو اور اشرف غنی کے درمیان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پرتبادلہ خیال ہوا،ترجمان کا کہناتھا کہ اشرف غنی اورمائیک پومپیونے افغانستان میں امن کیلئے امریکی کردارپربات کی،مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں شفاف انتخابات کیلئے اشرف غنی کی اصلاحات خوش آئندہیں۔