خیبر پختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔