پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر جنسی اسکینڈل کی زد میں آگئے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ خاتون صوفیہ ہمانی کا دعویٰ ہے کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ان کی ملاقات ایک کلب میں ہوئی جہاں وہ ایسٹ لندن کے ایک ہوٹل میں گئے تھے اور گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں بطور کرایہ 20 پاؤنڈز بھی دیئے تھے۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔
صوفیہ ہمانی کے مطابق میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عامر خان اپنی ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھی کافی مسائل کا شکار ہو گئے تھے۔