سینئر لیگی رہنما ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں ان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ہیں اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سے چند ماہ قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار کھوسہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ ان کے بیٹے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔